پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 3ارب روپے ڈوب گئے

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 3ارب روپے ڈوب گئے

کے ایس ای100انڈیکس 42000پوائنٹس کی قریب پہنچ کر بند ہوا ،62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 42000پوائنٹس کی قریب پہنچ کر بند ہوا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 3ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41300پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تاہم  کراچی (  صباح نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 42000پوائنٹس کی قریب پہنچ کر بند ہوا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 3ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41300پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب ایک موقع پر انڈیکس 40900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 41100پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 44.27پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41153.05پوائنٹس سے بڑھ کر 41197.32پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 59.18پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17308.15پوائنٹس سے بڑھ کر 17367.33پوائنٹس پرجا پہنچا جبکہ کے ایس ای100انڈیکس 28861.46پوائنٹس سے بڑھ کر 28864.16پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری اتار چڑھائو کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب49کروڑ87لاکھ36ہزار294روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب78ارب 10کروڑ52لاکھ 93ہزار293روپے سے بڑھ کر 75کھرب74ارب 60کروڑ65لاکھ 56ہزار 999روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 8ارب روپے مالیت کے 24کروڑ42لاکھ 84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 35کروڑ59لاکھ 86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 401کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،247میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک اسلامی 3کروڑ15لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ50لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ ،الشہیر کارپوریشن 1کروڑ50لاکھ اور پاور سیمنٹ 1کروڑ35لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 92.64روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1327.94روپے ہو گئی اسی طرح 77.58روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1131.00روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 170.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 8355.00روپے ہو گئی جبکہ 88.64روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1451.36روپے ہو گئی ۔