پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںاتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی

کے ایس ای100انڈیکس 137.61پوائنٹس کے اضافے سے40144.29پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 137.61پوائنٹس کے اضافے سے40144.29پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ70.09فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب18کروڑ86لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت19.76فیصد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس 40183پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی پیر اور منگل کی طرح ملک میں سیاسی عدم استحکام اور آئندہ ہفتے ایف اے ٹی ایف کے ہونیو الے اجلاس کے حوالے سے مختلف خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39840پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث ریکوری آنے سے تیزی رجحان غالب آگئی اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 137.61پوائنٹس کے اضافے سے40144.29پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 26.62پوائنٹس کے اضافے سے16943.19پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 101.77پوائنٹس کے اضافے سے28473.89پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 108میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب70ارب18کروڑ75لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب93ارب37کروڑ61لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص 66.95روپے کے اضافے سے959.70روپے اوربہا نیرو ٹیکس41.01روپے کے اضافے سے999.99روپے ہوگیا جب کہ فلپ موریس 99.28روپے کی کمی سے1600روپے اورسیپ ہائر ٹیکس50.01روپے کی کمی سے730روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔