جولائی 2019میں حکومت نے 1237ارب روپے قرض لیا ، اسٹیٹ بینک

 جولائی 2019میں حکومت نے 1237ارب روپے قرض لیا ، اسٹیٹ بینک
جولائی 2019کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 33,023ارب روپے تک پہنچ گیا ہے
مجموعی قرضوں میں مقامی قرض 22ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے، حکومت کا بیرونی قرض 11ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے
حکومت نے ایک سال میں 8333ارب روپے قرض لیا ہے، جولائی 2018میں حکومتی قرضوں کا حجم 24,500ارب روپے تھا
بیرونی قرضوں کی روپے میں مالیت فی ڈالر 163سے نکالی گئی ہے، رپورٹ

کراچی (صباح نیوز)جولائی 2019تک حکومتی قرض کے حوالہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019میں حکومت نے 1237ارب روپے قرض لیا ہے۔ جولائی 2019کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 33,023ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ مجموعی قرضوں میں مقامی قرض 22ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے۔ جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 11ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے۔ جولائی 2018سے حکومتی قرض ایک تہائی بڑھا ہے ۔ حکومت نے ایک سال میں 8333ارب روپے قرض لیا ہے۔ جولائی 2018میں حکومتی قرضوں کا حجم 24,500ارب روپے تھا۔ بیرونی قرضوں کی روپے میں مالیت فی ڈالر 163سے نکالی گئی ہے۔ جولائی میں مقامی سطح سے 1280ارب روپے قرض لیا گیا۔