بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کشمیر کو بولنے دو مہم جاری
بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے راتوں کو کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں
کشمیریوں کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی جاری ہے
لندن(صباح نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کشمیر کو بولنے دو مہم جاری ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔  مقبوضہ کشمیر میں لگے سخت ترین کرفیو کو اکتالیس روز گزر چکے ہیں، اسی لاکھ سے زائد کشمیریوں کو جبرا گھروں میں قید کردیا گیا ہے، مواصلات کے تما م ذرائع مکمل بند ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کی خیریت کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے راتوں کو کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور کشمیریوں کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی جاری ہے۔