بھارت کشمیری رہنمائوں سے سیاسی روابط بحال کرے، امریکا

بھارت کشمیری رہنمائوں سے سیاسی روابط بحال کرے، امریکا
متنازع علاقے میں جس قدر جلد ممکن ہو وعدے کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے
امریکا کو سیاسی و تجارتی رہنمائوں  سمیت بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور مقامی افراد پر نافذ پابندیوں پر سخت تشویش ہے
ہمیں مذکورہ خطے میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز تک رسائی پر پابندی کے حوالے سے بھی فکرات لاحق ہیں
ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق کا احترام کریں اور انٹرنیٹ اور موبائل فونز جیسی سہولیات تک رسائی بحال کی جائے
ترجمانمحکمہ خارجہ مورگن اورٹاگس کابھارتی حکام پر زور

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ کشمیری رہنمائوں کے ساتھ سیاسی روابط بحال کیے جائیں اور متنازع علاقے میں جس قدر جلد  ممکن ہو وعدے کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں امریکی  محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے بھارت پر زور دیا کہ کشمیر میں بحالی کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے جائیں جو 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے یک طرفہ طور پر مقبوضہ وادی کی ختم کی گئی خصوصی حیثیت کے بعد سے کرفیو کا سامنا کررہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ مقامی رہنمائوں سے سیاسی رابطے بحال کرنے اور وعدے کے مطابق جلد انتخابات کے لیے ہم بھارتی حکومت کے منتظر ہیں۔مورگن اورٹاگس کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو سیاسی و تجارتی رہنمائوں کی گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور مقامی افراد پر نافذ پابندیوں پر سخت تشویش ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مذکورہ خطے میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز تک رسائی پر پابندی کے حوالے سے بھی فکرات لاحق ہیں۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق کا احترام کریں اور انٹرنیٹ اور موبائل فونز جیسی سہولیات تک رسائی بحال کی جائے۔