موبائل فونز پر غیر آئینی ٹیکسز، چھوٹے ریٹیلرز کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے،بابر علی خان

موبائل فونز پر غیر آئینی ٹیکسز، چھوٹے ریٹیلرز کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے،بابر علی خان
جا ٹیکسز کو کسی صورت قبول نہیںکرینگے3 جولائی کو پورے ملک کی تاجر برادری ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے کیلئے نکلے گی،انجمن تاجران

لاہور (صباح نیوز)انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ بابر علی خان نے کہاہے کہ موبائل فونز پر غیر آئینی ٹیکسز لگا کر حکومت نے چھوٹے ریٹیلرز کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں،حکومت اپنا ٹیکس نیٹ ضرور بڑھائے مگر بے جا ٹیکسز کو تاجر برادری کسی صورت قبول نہیںکرے گی ۔ 13 جولائی کو پورے ملک کی تاجر برادری ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے کیلئے نکلے گی اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو غیر معینہ مدت راست اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔ یہ بات انہوںنے گزشتہ روز صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بابر علی خان نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے کاروبار افراد نے اپنی جمع پونچی لگا کر موبائل فونز کا کاروبار شروع کیا لیکن پی ٹی اے نے ہزاروں موبائل فونز کو بلاک کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کے موبائل فونز بند ہو چکے ہیں اور چھوٹے درجے پر کام کرنے والوں کے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں مثلاً1500 روپے کے موبائل فونز پر 4000 روپے ٹیکس سراسر لگانا سراسر زیادتی ہے ،انہوںنے کہا کہ موبائل مونز کی قیمت سے کئی گنا زیادہ ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ، انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں بشمار ٹیکس لگا دیئے ہیں انکی شرح میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیوںمیں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ،لوگوںکے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں ، اور حکومت کو کوئی پرواہ ہی نہیںہے ۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں شدید مندے کا شکار ہیں ،موجودہ حکومت نے عوام اور تاجروں سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے بلکہ کاروباری برادری سمیت عوام کیلئے مزید مسائل پیدا کر دیئے ہیں ۔