بے نامی اثاثہ جات ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے اتھارٹی قائم، نوٹیفکیشن

بے نامی اثاثہ جات ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے اتھارٹی قائم، نوٹیفکیشن
گریڈ 22 کے افسرجمیل  احمد انسداد بے نامی ٹرانزیکشنز ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی  کے چیئرمین  ہوں گے
دیگر دو ارکان میں تنویر اختر اور خاقان مرتضیٰ  شامل ،کراچی، لاہور اور اسلام آباد زونز میں  اتھارٹی کے افسران بھی تعینات کردیئے گئے

اسلام آباد (صباح نیوز)بے نامی ایکٹ کے تحت اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی قائم کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا  ۔  حکومت نے بے نامی ٹرانزیکشنز کی روک تھام کے لیے انسداد بے نامی ٹرانزیکشنز ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی قائم کر دی اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق اتھارٹی میں 3 اراکین ہونگے۔بتایا گیا   کہ گریڈ 22 کے افسر جمیل احمد انسداد  بے  نامی ٹرانزیکشن اتھارٹی کے چیئرمین ہونگے، دیگر دو ارکان میں تنویر اختر اور خاقان مرتضیٰ  شامل ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد زونز میں انسداد بے نامی ٹرانزیکشن اتھارٹی کے افسران بھی تعینات کردیئے گئے ۔