IS PTA CHAIRMAN GOING AGAINST ICH ?

ISLAMABAD ( ABRAR MUSTAFA )

DSC_1892(2)
Dr. Syed Ismail Shah

Pakistan Telecom Authority (PTA) Chairman Dr Syed Ismail Shah  showed his dissatisfaction on International Calling House (ICH). In his interview recently he pointed out that some drawbacks are present in ICH which should be reviewed. He also pointed out heavy grey traffic coming in Pakistan in the presence of ICH. It is interesting to note that he was head of the committee that established the ICH. He was fundamental in planning, creating rules and regulations and establishing the terms and conditions of the agreement for all the participating companies. Dr Shah  played the role of the main architect in ICH when he was member telecom in MOITT.

The major reasons that led to the creation of ICH were to stop grey traffic and to help prevent foreign currency theft. But with his remarks it seems that he has accepted the failure of ICH in solving the two main issues it was designed. Grey traffic is still existing in the market and foreign currency is still being stolen through illegal operations.

It should be reminded here that Telenor Pakistan has left ICH few months ago due to differences over mobile termination rate (MTR). Though it was not on the forefront but PTCL took legal action against Telenor’s action in Sindh High Court through other Telecom companies. But PTA on the other hand didn’t take any action on it. The role of PTA Chairman is pivotal in implementing government policies and regulations. However his recent remarks show that he has intention of taking serious steps against ICH and its drawbacks.

Here is Chairman PTA interview in Urdu….


اسلام آباد () پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں میں پی ٹی اے نے صحتمندانہ مسابقت کرا دی ہے جس کے نتیجے میں ٹیلیفون کال اور ڈیٹا ٹرانسفر کے ریٹ پاکستانی عوام کیلئے ہمسایہ ممالک‘ خلیجی ممالک وغیرہ کے مقابلے میں ارزاں ہوتے جا رہے ہیں۔ وفاقی بجٹ میں ٹیلی کام سیکٹر پر وِد ہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ایک ایک فیصد کمی سے موبائل فون صارفین پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو جائیگا جس سے اس کا استعمال بڑھے گا۔ اس دانشمندانہ حکمت عملی سے صارف کے ساتھ ساتھ حکومت کو بالاآخر زیادہ ٹیکس ملا کریگا۔ وہ پیر کو اپنے ہیڈکوارٹرز میں جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ گرے ٹریفک کیخلاف ایکشن تیز کیا جا رہا ہے کیونکہ اربوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان گرے ٹریفک والے پہنچا رہے ہیں۔ اس حوالے سے جب اْن سے کہا گیا کہ آئی سی ایچ پالیسی میں ضروری ترامیم کیا ہونی چاہئیں تو اْنہوں نے کہا کہ آئی سی ایچ پالیسی کے فائدے بھی ہیں نقصان بھی‘ ایک نقصان غیرملکی کالوں کی گرے ٹریفک ہے‘ آئی سی ایچ پالیسی میں جامع غورو خوص کے بعد قومی ضرورت کے مطابق حکومت کو نظرثانی کرنی چاہئے۔ غیرملکی کال کی ٹرمینیشن (Termination) 8.8سینٹ فی منٹ کے حساب سے ہونی چاہئے‘ اس سے گورنمنٹ کو تو صرف 2سینٹ فی منٹ ملیں گے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس وقت 25فیصد غیرملکی کالیں گرے ٹریفک کے ذریعے آ رہی ہیں۔ پی ٹی اے نے گرے ٹریفک روکنے کیلئے مانیٹرنگ نظام (Monitoring Facility) لگا دی ہے‘ آئی بی بھی گرے ٹریفک کا سراغ (Detect) لگا رہا ہے۔ آئی سی ایچ جو نصب (Deploy) ہے کے ذریعے بہت ساری سائٹ (Sites) بند کی جا رہی ہیں۔ درحقیقت یہ پی ٹی اے اور گرے ٹریفک کے اسمگلروں کے مابین ٹیکنالوجی کی جنگ ہے۔ گرے ٹریفک کرنے والوں پر سال میں سینکڑوں چھاپے مار کر اْنکے کیس ایف آئی اے کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے ان کیسوں میں پراسکیوٹر ہوتا ہے جبکہ پی ٹی اے شہادتیں مہیا کرتا ہے۔ ہم نے گرے ٹریفک روکنے کیلئے ہر جگہ سسٹم لگائے ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک سمیت دْنیا بھر میں فون کی گرے ٹریفکنگ ہو رہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ جن ہمسایہ یا خلیجی ممالک میں صحتمندانہ مسابقت نہیں وہاں کال ریٹ زیادہ ہیں۔ ماضی میں جب پی ٹی سی ایل اکیلی کمپنی تھی تو کراچی سے اسلام آباد کی کال چالیس پچاس روپے منٹ میں ہوتی تھی‘ اب صحتمندانہ مسابقت کی وجہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک لینڈ اور سیلولر فون کے کال ریٹ دوسرے ملکوں سے پاکستان میں کم ہو گئے ہیں۔