ملک بھر کے بڑے ڈاکخانہ جات میں الیکٹرونک منی آرڈر سروس اگلے ماہ شروع کر دی جائے گی‘

اسلام آباد (خصو صی رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ پنجتن رضوی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے بڑے ڈاکخانہ جات میں الیکٹرونک منی آرڈر سروس اگلے ماہ شروع کر دی جائے گی‘ رواں ماہ17 جی پی او سسٹم میں آجائینگے چند منٹوں میں رقوم کی ترسیل یقینی بنائی جارہی ہے‘ ڈی جی پاکستان پوسٹ نے کہا کہ اس وقت ملک کے23جی پی او میں الیکٹرونک منی آرڈر ٹرانسفر کی سہولت میسر ہے۔ رواں ماہ مزید23جی پی اوز میں یہ سروس شروع کر دی جائے گی جبکہ31دسمبر تک ملک کے تمام جنرل پوسٹ آفیسر میں الیکٹرونک منی ٹرانسفر کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 10ستمبر کو کسی سروس کو شروع کیا گیا تھا ابھی تک کسی صارف نے سنگل شکایت میں درج ہی درج نہیں کروائی ہے‘ پاکستان پوسٹ چند منٹوں میں منی ٹرانسفر کر دیا ہے۔ صارف صرف اپنا شناختی کارڈ دکھا کر رقم وصول کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ ڈاک کی تیز ترین ترسیل کر رہا ہے ۔24گھنٹوں میں عام ڈاک بھی صارف تک پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مزید بہتری لائی جارہی ہے اور کسٹمر فرینڈلی ماحول اپنایا جارہا ہے۔