Zong once again active in the help of flood affective.

اسلام آباد 05 اکتوبر 2011 ۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی چائنا موبائل۔ ز ونگ نے ملک کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے قدم اُٹھایا ہے ۔ ٹیلی کام کمپنی سیلاب متاثرین کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور اس سال کمپنی نے متاثرین کی بحالی کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کو 3 مرحلوں میں بانٹا ہے ۔زونگ نے اعلان کیا ہے کہ امداد کو کمپنی کی امداد،اسٹاف کی امداد اور کسٹمر کی امداد میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے قدم کے طور پر زونگ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی خصوصی ٹیلی تھان نشریات ’درد آشنا‘ میں وزیر اعظم کے سیلاب متاثرین فنڈ کے لئے 10 لاکھ کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔

بحالی کے کام کا بڑا حصہ کمپنی کی طرف سے ہوگا جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے۔ کمپنی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بہت سے اقدامات لینے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ متاثرین کی سہولت کے لئے زونگ راشن اور ادویات تقسیم کرے گا۔کمپنی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 20مفت PCOs نصب کرنے کے علاوہ 1000 خاندانوں کو ہیند سیٹس 10,000سمز مفت بیلنس کے ساتھ بھی فراہم کرے گا تاکہ متاثرین معلومات حاصل کر سکیں،مدد کے لئے پکار سکیں اور اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔

زونگ کا عملہ سیلاب متاثرین کے لئے اپنی تنخواہ میں سے عطیا ت دیں گے۔اس کے علاوہ زونگ کے انسانی وسائل کے شعبے کی جانب سے نشاندہی کئے گئے سیلاب بحالی پروگرامز میں بھی رضاکارانہ خدمات انجام دیں گے۔زونگ کے صارفین کو عطیہ مہم میں رضا کارانہ شمولیت کے لئے ایس ایم ایس کے زریعے پیغام بھیجا جائے گا ۔یہ صارفین کی طرف سے امداد ہوگی۔ صارفین 1روپے سے 20 روپے تک کی رقم عطیہ کر سکیں گے ۔خالی جواب 1 روپے کا عطیہ تصور کیا جائے گا۔درج بالا سرگرمیوں سے جمع کی گئی رقم وزیر اعظم فنڈ برائے سیلاب متاثرین میں جمع کی جائے گی۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سلمان واسع ہیڈ آف مارکیٹنگ زونگ نے کہا ’’ ہمارا پیارا وطن ایک بار پھر اس آفت کا شکار ہے اور اپنے شہر یوں کی موجودہ حالت پر ہم انتہائی افسردہ ہیں۔زونگ اپنی ذمہ داری کو سمجھتا ہے اور سیلاب متاثرین کے حالات میں بہتری لانے کے لئے مختلف اقدامات اُٹھاتے رہیں گے۔زونگ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری ہے جو پاکستان اور چین کی حقیقی دوستی کا ایک مظہر ہے۔یہ یقیناََ چین کی طرف سے ایک قابل تحسین اقدام ہے جو اس نے زونگ کے ذ ریعے اپنے درینہ دوست پاکستان کی معاونت کے لئے ا ٹھایا ہے۔‘‘

گذشتہ سال زونگ نے مفت ہینڈ سیٹس،سمزاور ایج ڈونگلز بین الاقوامی ادارہ برائے مائیگریشن (IOM) کو فراہم کیئے تھے سیلاب متاثرین کو مفت فون کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تاکہ متاثرین اہم معلومات حاصل کر سکیں،مدد حاصل کر سکیں اور حکومت اور دیگر امدادی اداروں کے طرف سے دی جانے والی سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں۔