پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی تیزی کا رجحان

کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیاجس کی وجہ سے انڈیکس 42400پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیاجس کی وجہ سے انڈیکس 42400پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 45ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ 47فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اس طرح گذشتہ3ہفتوں کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 2300پوائنٹس کا اضافہ ہوا چکا ہے جبکہ زیر تبصرہ مدت میں مارکیٹ کے سرمائے کے حجم میں 3کھرب67ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے اور سیاسی اعتبار سے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب اسٹاک مارکیٹ2دن مندی کی لپیٹ میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 105.22پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ3روزہ تیزی سے انڈیکس میں 368.62پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیاجس کی وجہ کم قیمت حصص کی خریداری بتائی جاتی ہے ۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کے سبب آئندہ ہفتے مارکیٹ کاروباری اتار چڑھائو کا شکار ہو سکتی ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں263.40پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100انڈیکس 42207.00پوائنٹس سے بڑھ کر42470.40پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس47.65پوائنٹس کے اضافے سے17682.50پوائنٹس سے بڑھ کر17730.15 پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29549.41پوائنٹس سے بڑھ کر29770.58پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں45ارب 61کروڑ45لاکھ5ہزار568روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب29ارب56کروڑ86لاکھ72ہزار895روپے سے بڑھ کر 77کھرب75ارب18کروڑ31لاکھ78ہزار463روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42627.13پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہرآنے سے انڈیکس ایک موقع پر 41946.55پوائنٹس کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ23ارب روپے مالیت کی55کروڑ76لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم17ارب روپے مالیت کے38کروڑ4لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1989کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 941کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،939میں کمی اور109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،جہانگیر صدیق کمپنی ،پاک ریفائنری ،ایونسن لمیٹڈ ،نیٹ سول ٹیکنالوجی ،پاک الیکٹرون ،حیسکول پیٹرول ،عائشہ اسٹیل مل ،لوٹے کیمیکل ،میپل لیف ،پاک ریفائنری ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ازگارڈنائن صدیق سنز ٹن اور حبیب بینک لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔