پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی ۔کے ایس ای100انڈیکس42470.40پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی ۔کے ایس ای100انڈیکس42470.40پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

54.34فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ۔مارکیٹ کے سرمائے میں بھی 23ارب74کروڑ70لاکھ روپے کا اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس164.56 پوائنٹس کے اضافے سے 42470.40پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور54.34فیصد کمپنیوں  کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب74کروڑ70لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 18.04فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آئے جس کی وجہ تیز ی رہی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42627پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کے رجحان کی وجہ سے 42500اور42600کی نفسیاتی حد یں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس164.56 پوائنٹس کے اضافے سے 42470.40پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس128.92 پوائنٹس کے اضافے سے29770.58 پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس58.32پوائنٹس کے اضافے سے17730.15پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 167میں کمی اور22کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 77کھرب51ارب43کروڑ61لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب75ارب18کروڑ31لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںنیسلے پاکستان94.48روپے کے اضافے سے6819.48روپے اور سیپ یائر ٹیکس 40روپے کے اضافے سے1099روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز900روپے کی کمی سے13600روپے اورکولگیٹ پامولو70روپے کی کمی سے28300روپے ہوگئی۔

#/S