پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  مندی کا رجحان ۔ 52.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی

کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں  مندی کا رجحان۔52.48فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں کمی

کے ایس ای100انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے 42101.78پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔سرمایہ کاروں کے 1 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو اتار چڑھا کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے 42101.78پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 52.48فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1 ارب 49کروڑ85لاکھ روپے ڈوب گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.68فیصدکم رہا۔ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی محتاط طر زعمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاکا سلسلہ جاری رہا اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42223پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد ایک موقع پر انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا تاہم بعد میں42ہزار کی نفسیاتی حد تو بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے 42101.78پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس5.72 پوائنٹس کی کمی سے29476.76 پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 7.43پوائنٹس کے اضافے سے 17633.31پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر383کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،201میں کمی اور 22کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب15ارب94کروڑ75لاکھ روپے سے گھٹ کر77کھرب14ارب44کروڑ90لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںسیپ ہائر ٹیکس54.90روپے کے اضافے سے985روپے اورفلپ موریس 50روپے کے اضافے سے1460روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 150روپے کی کمی سے6600روپے اوررفحان میظ100روپے کی کمی سے8800روپے ہوگئی۔