پاکستان اسٹاک  ایکس چینج  میں جمعہ کو کاروبار حصص میں مندی کا رجحان

کراچی : اسٹاک ایکسچینج  میںکاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار حصص میںمندی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس 41ہزارکی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 223.94پوائنٹس کی کمی سے40807.09پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک  ایکس چینج  میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار حصص میں مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 41ہزارکی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 223.94پوائنٹس کی کمی سے40807.09پوائنٹس کی سطح پر آگیا اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں20ارب7کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوگئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت2.20فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیااور کرونا وائرس کے پھیلاو اور لاک ڈاون کے حوالے سے معاشی خدشات کے پیش نظر سرمایہ کار تذبذب کاشکار نظر آئے جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40751پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس223.94 کے اضافے سے40807.09 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس134.97 پوائنٹس کی کمی سے 17159.82پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس76.69 پوائنٹس کی کمی سے28719.60 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس629.57پوائنٹس گھٹ کر65731.71پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔جمعہ کو39کروڑ77لاکھ92ہزار982شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو38کروڑ91لاکھ93ہزار653حصص کے سودے ہوئے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 394کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،181میں کمی اور 18کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعیسرمایہ  20ارب7کروڑ90لاکھ 93ہزار334روپے گھٹ کر75کھرب19ارب25کروڑ85لاکھ روپے ہوگیا ۔جن کمپنیوں میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں ان میںیونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاک لمٹیڈ،کے الیکٹرک،میپل لیف،ہم نیٹ ورک،حیسکول پیٹرول،ٹی پی ایل کارپوریشن،پاک ریفائنری،فوجی بن قاسم (آر) اورورلڈ کال ٹیلی کام شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے رفحان میظ،کولگیٹ پامولو،خیبر ٹوبیکو اور مری پٹرولیم سرفہرست رہے جس میں رفحان میظ کے حصص کی قیمت200 روپے کے اضافے سے8600 روپے ہوگئی اورکولگیٹ پامولو 78.27روپے کے اضافے سے2928.27 ہوگئی جب کہ خیبر ٹوبیکو 22.40روپے کی کمی سے413.45روپے ہوگئی اور مری پٹرولیم 21.09روپے کی کمی سے1364.05روپے ہوگئی۔