:اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کا رجحان،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی :اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کا رجحان،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا

40700پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 185ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور40700پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 185ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 51فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹا ک ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے اسٹاک ایکس چینج کی کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا جس کی وجہ سے مارکیٹ تین دن بدترین مندی کی زیر اثر رہی ،5اگست کے بعد انفلیشن کا تناسب 4.8فیصد تک پہنچ جانے اور دوبارہ لاک ڈائون کے خدشات نے سرمایہ کارو ں کو اضطراب سے دوچار رکھا جس کی وجہ سے سرمائے کے انخلاء بڑھنے سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 2158.04پوائنٹس بڑھ گیا تاہم3دن کی مندی میں انڈیکس 1314.43پوائنٹس لوز کر گیا تاہم امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی متوقع کامیابی سے امریکہ سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں رونما ہونیوالی تیزی، حکومت کی جانب سے صنعتی شعبوںکے لئے بعض اقدامات اور ملکی برآمدات کا حجم 2ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے جیسے عوامل نے مارکیٹ کو سہار ا دیا جبکہ برآمدی صنعتوں کے لئے رعایتی پاور ٹیرف کے اعلان کے تحت ٹیرف میں30فیصد کمی کے بھی مثبت اثرات دیکھے گئے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2تیزی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 843.61پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس39888.00پوائنٹس  سے بڑھ کر 40731.61پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح331.42پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16750.37پوائنٹس سے بڑھ کر17081.79پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28185.56پوائنٹس سے بڑھ کر28667.51پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب85ارب2کروڑ12لاکھ 33ہزار327روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم73کھرب 99ارب62کروڑ91لاکھ 81ہزار308روپے سے بڑھ کر75کھرب 84ارب65کروڑ4لاکھ14ہزار635روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر41144.74پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سب انڈیکس38776.70پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ13ارب روپے مالیت کے42کروڑ78لاکھ 48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم11ارب روپے مالیت کے 32کروڑ22لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1981کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1002کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،902میں کمی اور77کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحا ظ سے حیسکول پیٹرول ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،آغا اسٹیل انڈسٹریز ،پاک ریفائنری ،پاور سیمنٹ ،میپل لیف ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،حب پاور کمپنی ،فوجی سیمنٹ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،کوٹ ادو پاور ،لوٹے کیمیکل ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،جہانگیر صدیق کمپنی اورفرسٹ نیشنل ایکویٹیز سر فہرست رہے ۔