پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں ہفتے کے آخری روز کاروبار حصص میں مندی کا رجحان

کراچی : پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روکاروبار حصص میں مندی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس 600 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40600پوائنٹس سے گھٹ کر40ہزار پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتامی روزجمعہ کوکاروبار حصص میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40600پوائنٹس سے گھٹ کر40ہزار پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب10ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے گھٹ کر 75کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔مندی کی وجہ سے76فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اورمنافع کی خاطر فروخت کے دبائو کیساتھ سرمائے کے انخلاء کے نتیجے میں انڈیکس 39900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا تھا ۔شیئرزمارکیٹ جمعہ کو مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 606.09پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 40676.92پوائنٹس سے کم ہو کر 40070.83پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 279.23پوائنٹس کی کمی سے  16979.40پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 418.85پوائنٹس گھٹ کر 28574.84پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1499.61پوائنٹس کم ہوکر63394.82  ہو گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ1کھرب10ارب50کروڑ20لاکھ93ہزار994روپے کی کمی سے 75کھرب38ارب 63کروڑ4لاکھ 58ہزار695روپے رہ گیا ۔ مارکیٹ میں جمعہ کو 12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 89ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 37کروڑ17لاکھ 32ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 398کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،302میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 5کروڑ26لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ50لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ46لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ42لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ54لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے انڈس ڈائنگ کے بھائو میں 35.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 584.99روپے ہو گئی اسی طرح 24.00روپے کے اضافے سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 444.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 31.91روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 403.00روپے ہو گئی جبکہ 30.49روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1689.51روپے پر آ گئی۔