ملتان.. پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ

غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے خلاف ملتان میں چھاپہ،سامان قبضہ میں لے لیاگیا

چھاپے میں ایک شخص گرفتار کرلیاگیا

اسلام آباد/ملتان(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے تعاون سے ملتان میں غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا، چھاپہ گلستان اشعر کالونی ملتان میں مارا گیا. چھاپے کے دوران چار وی او آئی پی گیٹ ویزبشمول چار یو ایس پیز، تین ٹی پی لنک راوٹرز، دو لیپ ٹاپس، ایک موبائل ڈیوائس اور دیگر آلات پر مبنی ایک غیر قانونی ایکسچینج قبضے میں لے لیا گیا۔موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت بنائے جا رہے ہیں۔

#/S

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.