اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا کر نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا کر نمٹا دی

یہ کیا ہے گیم ہے یا ویب سائٹ،جسٹس عامر فاروق کا وکیل پی ٹی آئی اے سے استفسار

 یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی معطل کیا ہے،وکیل پی ٹی اے

 اس میں کیا ایسا ہے جس کی وجہ سے آپ نے معطل کیا؟،جسٹس عامر فاروق

  لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا جس میں خودکشیوں کا ذکر کیا گیا،وکیل پی ٹی اے

 پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے پابندی لگانی ہے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ،جسٹس عامر فاروق

 پی ٹی اے قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے،عدالت

پی ٹی اے8جولائی کو درخواست گزار کو سن کا فیصلہ کرے گا

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پب جی گیم معطلی کے خلاف شہری عبدالحسیب ناصر کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہے گیم ہے یا ویب سائٹ؟ جس پر وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی معطل کیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ  اس میں کیا ایسا ہے جس کی وجہ سے آپ نے معطل کیا؟۔ وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ  لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا جس میں خودکشیوں کا ذکر کیا گیا ہے اس کے علاوہ والدین کی جانب سے بھی ہمیں گیم بلاک کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا  کہ پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے پابندی لگانی ہے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ہے۔ پی ٹی اے قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے جبکہ پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے۔ عدالت نے معاملہ پی ٹی اے کو بھجوا تے ہوئے درخواست نمٹادی۔پی ٹی اے8جولائی بدھ کو درخواست گزار کو سن کا فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ پب جی گیم کو مختلف طبقات کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے پر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔mk/nsr