حلیب فوڈز نے وبائی مرض کامقابلہ کر نے کے لیے اپنی امداد کا آغاز کر دیا

لاہور – وبائی مرض کے معاشرتی و معاشی اثر کو کم کرنے کی قومی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے، پاکستان کیمعروف ڈیری کمپنی حلیب فوڈز نے پتوکی میں راشن کی امداد کا آغازکر دیا۔ اس تعاون کو علاقے کے ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس پتوکی کے ذریعہ دیا گیا ہے۔

حلیب فوڈز کی ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن، فرح عاصم نے کہا، ”پاکستان میں سب سے پہلی، ڈیری کمپنی ہونے کے ناطے ہم موجودہ وبائی صورتحال میں غذائی قلت کے خطرہ پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نیز، ہم جن کمیونٹیوں میں کام کرتے ہیں ان کی ضروریات سے پوری طرح واقف ہیں اور مئی 2020 کے پہلے ہفتے میں راشن کی دوسری کھیپ تقسیم کی جائے گی ہے۔ اس کے بعد ہم حکومت کی امدادی کوششوں کی ہر ممکن طور پر حمایت کرتے رہیں گے۔”

ضلعی حکومت کی نگرانی میں مستحق لوگوں کو انتہائی منظم انداز میں کھانا، گروسری اور مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس کھانے کی تقسیم کی مہم میں ایک اعلی سطح کی شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے، جس کی بنیاد پر ہر علاقے میں بسنے والے خاندانوں کے وسیع اعداد و شمار موجود ہیں جبکہ پاک فوج اور پولیس منظم انداز میں سرگرمیاں انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر، پتوکی، جناب آصف علی ڈوگر نے حلیب فوڈز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا، ”جب کمیونٹی کی حمایت کی بات آتی ہے تو حلیب فوڈز ہمیشہ سب سے آگے رہتا ہے۔ اس وقت میں راشن کا عطیہ کرنا پتوکی کے لوگوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ضلعی حکومت کی جانب سے ہم حلیب فوڈز کی اس وقت ضرورت میں فراخدلی سے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

حلیب فوڈز عالمی صحت سے متعلق مشوروں کی تعمیل میں قوم کو معیاری خوراک اور معاونت فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتارہتاہے۔ ملک بھر میں اس کی فیکٹریوں، دفتروں کے احاطے اور سپلائی چین میں تمام حفاظتی اقدامات کو یقنی بنایا گیا ہے۔ اس کے استعمال کنندہ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت اور حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کی مصنوعات میں حفظان صحت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے جو کہ موجودہ صورتحال کے چیلنجوں کے باوجود یہ معاشرتی طور پر ذمہ دارانہ کاروباری ادارے کی اولین ترجیح ہے۔