موٹروے پولیس جنوبی زون کی موبائل ایپ’ہمسفر’

کراچی: موٹروے پولیس جنوبی زون کی موبائل ایپ’ہمسفر’ میں ٹریول ایڈوائزری
غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد ضرور لیں۔موٹر وے پولیس کی شہریوں سے اپیل

کراچی(صباح نیوز)موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد ضرور لیں۔ترجمان موٹروے پولیس جنوبی زون کے مطابق موبائل فون ایپلیکیشن ‘ہمسفر’ میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ہوسکتا ہے، جبکہ شہری موٹروے پولیس ایف ایم 95 کی نشریات بھی براہ راست سن سکتے ہیں، جس کے ذریعے دھند کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال ہر 15 منٹ بعد نشر کی جارہی ہیں۔