موٹروے پر گاڑی سے 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈموبائل فون  برآمد

موٹروے پر گاڑی سے 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈموبائل فون  برآمد
962 موبائل فون بر آمدکرکے  دو ملزمان کو موٹر وے پولیس نے گرفتارکرلیا
ملزمان موبائل فون پشاور سے راولپنڈی سمگل کرنے کی کوشیش کر رہے تھے

اسلام آباد (صباح نیوز)  موٹروے پر گاڑی سے 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈموبائل فون  برآمدکرلئے۔

اطلاع ملی کہ ایک سفید کرولا کار کو سروس ایریا میں نمبر پلیٹ تبدیل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جمعرات کو  پریس ریلیز کے مطابق اطلا ع پاتے ہی موٹروے پولیس نے تمام پولیس موبائلز کو الرٹ کر دیا اسی اثنا میں صوابی کے قریب دو انسپکٹر ز نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی LE-1602 روکی۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے اوریجنل نمبر پلیٹ BY-048بر آمد ہوئی۔ جس پر تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے افسران نے گاڑی کے خفیہ خانوں اور گاڑی کی ڈگی سے 962عد د نان کسٹم پیڈ موبائل فون بر آمد کر لیے اور ملزمان جن میں صاحب خان اور عبداﷲ شامل تھے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان موبائل فون پشاور سے راولپنڈی سمگل کرنے کی کوشیش کر رہے تھے۔ ملزمان بمعہ سمگل شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔