اسلامی  یونیورسٹی میں اور چینی ٹیلی کام کمپنی کے مابین تعاون کا معاہدہ

 اسلامی  یونیورسٹی میں اور چینی ٹیلی کام کمپنی کے مابین تعاون کا معاہدہ
اسلامی یونیورسٹی میں ہارڈ ویئر انسٹا لیشن  کیمپ قائم کیا جائے گا

اسلام آباد(صباح  نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی   اور چینی ٹیلی کام کمپنی

  (Huawei)  نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت مشترکہ کاوشوں سے اسلامی یونیورسٹی میں ہارڈ وئیر انسٹالیشن کیمپ قائم کیا جائے گا جو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بہترین پیشہ ور افراد پیدا کرنے اور انڈسٹری  و اکیڈمیا کے مابین خلا کو پر کرنے کا کام کرے گا۔ دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کے اس معاہدے پر دستخط فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں کیے گئے جس میں دستاویز پر صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش اور ہواوے کے نمائندے نے دستخط کیے۔اس معاہدے کی رو سے اساتذہ طلباء کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے کمپنی کے پراجیکٹس  میں پر تجربات کے تبادلے کا موقع دی جائے گا جبکہ طلباء کو مختلف کمیونیکشن منصوبوں میں انٹرن شپس مہیا کی جائیں گے۔ دستخط کیے گئے معاہدہ کی روشنی میں  جامعہ میں قائم کیے جانے والے  کیمپ کو ٹریننگ سنٹر کا درجہ حاصل ہو گا جہاں ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر مل کر تحقیق کی جائیگی۔ اسلامی یونیورسٹی میں اس کیمپ کو قائم کرنے کے بعد طلبا  اعلیٰ ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لیے اساتذ ہ و  ماہرین کامیاب ہو جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جامعہ کہا کہ اس معاہدے سے جامعہ کے طلباء کو عالمی سطح پر ہونے والی نت نئی تبدیلیوں سے آگاہی ملے گی اور وہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں گے۔ انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے وڑن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جامعہ اپنے بین الاقوامیت کے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد مسلم معاشروں کو ان کی ضروریات کے مطابق مسائل کے حل مزید سبک  رفتاری سے فراہم کرے میں کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر جامع کے دیگر عہدیدران نے بھی شرکت کی جن میں اس معاہدے کو حتمی شکل تک پہنچانے والی آئی ٹی ٹیم کے ممبران اور متعلقہ افسران اور ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔
#/S