عالمی سطح پر ، بھارت میں سب سے زیادہ مواصلات کی بندش کے واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں

 مقبوضہ کشمیر ،2016 کے بعد سے مواصلات کے شٹ ڈان کے مجموعی طور پر 183 واقعات

عالمی سطح پر ، بھارت میں سب سے زیادہ مواصلات کی بندش کے واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں

 ہندوستان کے بعد ، ایتھوپیا  ہے دسمبر 2017 اور اپریل 2018 کے درمیان 110  شٹ ڈان

 سری نگر(کے پی آئی)  مقبوضہ جموں و کشمیر میں 2016 کے بعد سے مواصلات کے شٹ ڈان کے مجموعی طور پر 183 واقعات ریکارڈ کئے گئے ، جو بھارتی اور اس کے مقبوضہ علاقوں میں سب سے زیادہ ہیں ۔ راجستھان کا نمبر دوسرا ہے جس میں 43 دفعہ مواصلات کو معطل کیا گیا ۔ اگست 2019  تک جموں و کشمیر میں مواصلاتی شٹ ڈان کے 67  واقعات پیش آئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق  زیادہ تر واقعات میں ، شٹ ڈان کی سرکاری وجہ “عوامی حفاظت یا احتیاطی اقدام” تھی۔ 2016 سے اگست 2019 کے درمیان 108 شٹ ڈان کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ ممتاز کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے بعد جولائی 2016 اور جنوری 2017 کے درمیان جموں و کشمیر میں سب سے طویل بند ش 6دن رہی۔برہان وانی کی شہادت کے بعد نومبر 2016 میں پوسٹ پیڈ سروسز بحال کردی گئیں ، لیکن پری پیڈ سروسز جنوری 2017 تک محدود کردی گئیں۔عالمی سطح پر ، بھارت میں سب سے زیادہ مواصلات کی بندش کے واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جنوری 2016 سے جون 2018 کے درمیان 160 شٹ ڈان ریکارڈ کیے گئے تھے۔ ہندوستان کے بعد ، ایتھوپیا کا نمبر ہے جہاں  دسمبر 2017 اور اپریل 2018 کے درمیان 110 دن تک طویل ترین شٹ ڈان  دیکھنے میں آیا۔