عالمی برادری کومقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زارپرخاموش تماشائی نہیں بنے رہناچاہیے۔فخرامام 

 عالمی پارلیمانی برادری مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ عوام پربھارتی فورسزکے جاری مظالم کانوٹس لے
 عالمی برادری کومقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زارپرخاموش تماشائی نہیں بنے رہناچاہیے۔فخرامام 
سربیاکے دارلحکومت بلغراد میں بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے ایک سواکتالیسویں اجلاس سے خطاب
 بلغراد(کے پی آئی) پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین سیدفخرامام نے عالمی پارلیمانی برادری پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ عوام پربھارتی فورسزکے جاری مظالم کانوٹس لے۔سربیاکے دارلحکومت بلغراد میں بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے ایک سواکتالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کومقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زارپرخاموش تماشائی نہیں بنے رہناچاہیے۔فخرامام نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کااحترام کیاجاناچاہیے۔انہوں نے تمام ارکان پارلیمنٹ پرزوردیاکہ بے گناہ کشمیریوں کی حالت زارکاجائزہ اور حقائق معلوم کرنے کے لئے بین الپارلیمانی یونین کاایک مشن مقبوضہ کشمیربھیجاجائے۔کثیرجہتی شراکت داری پر پاکستان کے اعتماد کااعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے تمام رکن ملکوں کے اہداف مشترک ہیں جوعالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خواتین کوبااختیاربنانے سے متعلق تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کے لئے پرعزم ہے