بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی  نظام بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی  نظام بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی
کشمیر ڈویژن کے ہر ضلع میں 50 پی سی او کھو لنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر بصیر احمد خان
 مقبوضہ کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور پری پیڈ موبائل سروس وادی میں معطل ہے ۔
 سری نگر(کے پی آئی) بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی  نظام بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی  یہی وی ہے کہ کشمیر ڈویژن کے ہر ضلع میں 50 پی سی او کھو لنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بصیر احمد خان نے کہا کہ پی سی اوز کے قیام کے لئے مقامات اور دیگر طریق کار کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اس پر کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا ، “ہندوستان سانچار نگم لمیٹڈ کے حکام کو فہرست اور دیگر تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں اور کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان پی سی اوز میں بلا معاوضہ کالنگ کی سہولیات حاصل کریں گے۔  موبائل انٹرنیٹ سروس اور پری پیڈ موبائل سروس وادی میں معطل ہے ۔