لاہور چیمبر کی جانب سے خرید کو ایمرجنگ انٹرپرایز ایوارڈسے نوازا گیا۔

لاہور چیمبر کی جانب سے خرید کو ایمرجنگ انٹرپرایز  ایوارڈسے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقد تقریب میں دیا۔

اسلام آباد:  خرید ٹیکنالوجیز جو کہ کلاؤڈ پر  مبنی کاروباری حصول اور خرچ کے انتظام کو چلانے والا سوفٹ ویئر ہے،  کو  لاہور  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے  ایمرجنگ انٹرپرایئز ایوارڈ  2019  سے نوازا گیا۔خرید کو یہ ایوارڈ  بزنس ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین پرفارمنس اور جدت لانے پر دیا گیا۔

صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈ  خرید ٹیکنالوجیز کے سی ای او  ہارون سیٹھی کو ایوان صدر میں منعقد تقریب میں دیا۔ ایمرجنگ انٹرپرائیز ایوارڈ کسی بھی نئی کمپنی کو شاندار پرفارمنس،  ملازمت کے مواقع،  ریونیو  اور  ٹٹیکس  کی مد میں ادا کی جانے والے رقم کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے صدرپاکستان جناب عارف علوی نے کہا کہ IT سیکٹر میں ملک کی معیشت کو بڑھانے کی بہت استعداد ہے۔یہ شعبہ ملازمتوں کے بہت  مواقع فراہم کرسکتا ہے۔اس  شعبے کے ذریعے  بیرون ملک سے ترسیلات زر کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کو ڈیجیٹل کرنے کے  حوالے سے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔یہی وہ شعبہ ہے  جس کو  خرید لیڈ کر رہا ہے۔

خرید کا مشن بین الکاروباری سرگرمیوں میں شفافیت بذریعہ  ٹیکنالوجی کے لانا ہے۔خرید اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے سینکڑوں چھوٹے،درمیانے اور بڑے پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر کو  ای  پروکیورمنٹ سہولت پہنچا چکا ہے۔ان کمپنیوں میں  بینک،ٹیکسٹائیل،سیمنٹ اور شوگر ملز شامل ہیں۔

PPRA ِاصولوں کے عین مطابق ای پروکیورمنٹ پلیٹ فارم ہونے کی بنیاد پر خرید حکومتی اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کو کم خرچ میں مطابقتی ٹینڈر کے اجراء کی سہولت پیش کرتا ہے۔خرید ٹیکنالوجیز کی جدت کی وجہ سے رواں سال ہی سلیکون ویلی سے تعلق رکھنے والی ایکسیلیٹر فاؤنڈر ایمبیسی کے سمر پروگرام میں پاکستان سے خرید ٹیکنالوجیزکو شامل کیا گیا۔خرید ٹیکنالوجیز پاکستان سے تعلق رکھنے والی پہلی اور واحد کمپنی تھی۔اس پروگرام میں مزید 7 ملکوں کے نمائندے بھی تھے۔