حکومت سوشل میڈیا کے  مثبت کردار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

حکومت پاکستان سوشل میڈیا کے  مثبت متحرک کردار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (صباح نیوز)معاون خصوصی اطلاعات ونشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سوشل میڈیا کے  مثبت متحرک کردار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عصر حاضر میں ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے ،حکومت پاکستان آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ۔گزشتہ روز   ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئیڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے  کہا ہے کہ 41ملین افراد  انسٹا گرام کے استعمال کرنے والے ہیں۔سوشل میڈیا لوگوں  کو آزادی اظہار رائے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔حکومت پاکستان آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔جدید  مواصلاتی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عصر حاضر میں ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے۔سوشل میڈیا نوجوان نسل کی صلاحیتوں کے مثبت  فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات ونشریات نے کہا کہ حکومت پاکستان سوشل میڈیا کے  مثبت متحرک کردار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے
#/S