مقبوضہ وادی میں سب اچھا کا بھارتی دعوی جھوٹ، جرمن میڈیا نے پول کھول دیا

مقبوضہ وادی میں سب اچھا کا بھارتی دعوی جھوٹ، جرمن میڈیا نے پول کھول دیا
بھارتی میڈیا “سب ٹھیک ہے” بتاتا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں
حافیوں کو دھمکیوں اور خطروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، جرمن میڈیا

برلن(صباح نیوز)جرمن میڈیا نے بھارتی حکومت اور ریاستی اداروں کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، ڈی ڈبلیو کی نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کشمیریوں نے واضح طور پر بتا دیا کہ بھارتی میڈیا انہیں “سب ٹھیک ہے” بتاتا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں، انہیں بھارت پر بھروسہ نہیں۔کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، سرکاری میڈیا سینٹر میں کشمیری صحافیوں کا سکرپٹ مانیٹر کیا جاتا ہے اور اسے حکومتی موقف کے مطابق بنانے کے لیے کہا جاتا ہے۔صحافی کہتے ہیں انہیں دھمکیوں اور خطروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، عام کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا انہیں صرف جھوٹ دکھاتا ہے۔صحافیوں کا کہنا ہے مقامی کشمیری میڈیا تو بالکل بند کر دیا گیا ہے، اخباروں پر خبریں نہیں صرف تاریخ بدل رہی ہے۔ جرمن میڈیا نے بھارتی سرکار اور میڈیا کی جانب سے کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا پول کھولتے ہوئے تمام حقائق سامنے لے آیا۔