صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی

اشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی۔ صدر ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

امریکی صدر نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ بات چیت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، ان کا مزید کہنا تھا طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا میرا فیصلہ تھا، اسے منسوخ کرنا بھی میرا فیصلہ تھا، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں تاہم یہ کام کسی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔