صدرِ ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی طلبا کی جانب سے گائی جانے والی نظم کی ویڈیو شئیر کر دی

 صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی طلبا کی جانب سے گائی جانے والی نظم کی ویڈیو شئیر کر دی
 ویڈیو  بھارت کے کشمیر میں ظالمانہ اقدامات  سے پیدا ہونے والی صروتحال کی بہت اثر انگیز عکاسی کرتی ہے
ہندوستان میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کی شہریت منسوخ کی جارہی ہے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی 
اسلام آباد(کے پی آئی) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی طلبا کی جانب سے گائی جانے والی نظم کی ویڈیو شئیر کر دی، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ سے بھارتی طلبا کی جانب سے حبیب جالب کی انقلابی نظم دستور کی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ دہلی کے نڈر بہادر طلبہ کی حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم دستور کی دل موہ لینے والی ادائیگی۔یہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر ظالمانہ اقدامات  سے پیدا ہونے والی صروتحال کی بہت اثر انگیز عکاسی کرتی ہے۔س سے قبل انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم کے حوالے سے نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ  ہندوستان میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کی شہریت منسوخ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر پہلی مرتبہ کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ ۔