سماجی حلقوں کی جانب سے نریندر مودی کو اعلی سول ایوارڈ دینے پر شدید تنقید

سماجی حلقوں کی جانب سے نریندر مودی کو اعلی سول ایوارڈ دینے پر شدید تنقید جارہی
خلیجی ملک نے انسانی حقوق کو اقتصادی فوائد کے لیے قربان کردیا،انسانی حقوق تنظیم
ابوظہبی (صباح نیوز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے  مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر آنکھیں بندکرکے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلی ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کو ایسے وقت پر یو اے ای کا اعلی ترین سول ایوارڈ آرڈر آف زیاد دیا گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی اہمیت ختم کردی گئی اور گزشتہ 20 دن سے وادی میں مسلسل کرفیو جاری ہے اور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ بھارت خام تیل استعمال کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جو مشرق وسطی کے ممالک کے لیے بڑی منڈی تصور کیا جاتا ہے۔سماجی حلقوں کی جانب سے نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال میں اعلی ترین سول ایوارڈ دینے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔بیروت کی انسانی حقوق کی تنظیم کی رکن

سما حدید نے کہا کہ خلیجی ملک کی جانب سے نریندر مودی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں تاہم انہوں نے انسانی حقوق کو اقتصادی فوائد کے لیے قربان کردیا۔انہوں نے کہا بھارت ناصرف عالمی مذمت سے راہ فرار اختیار کرچکا ہے