خیبر پختونخوا میں ہزاروں موبائل فونز غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں ہزاروں موبائل فونز غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
بیرون ملک سے آئے افراد کے پاسپورٹ پر فون رجسٹرڈ ہونے لگے
ایف آئی اے کرائم ونگ پشاور میں 15روز میں 50شکایات درج ہوئی ہیں
انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کے پاسپورٹ پر موبائل ایکٹیویٹ ہو چکے ہیں، شکایات کنندگان

پشاور  (صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں ہزاروں موبائل فونز غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بیرون ملک سے آئے افراد کے پاسپورٹ پر فون رجسٹرڈ ہونے لگے۔ ایف آئی اے کرائم ونگ پشاور میں 15روز میں 50شکایات درج ہوئی ہیں۔ شکایات درج کروانے والے افراد کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کے پاسپورٹ پر موبائل ایکٹیویٹ ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق  ایف آئی   اے حکام نے شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے  20افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جن افراد کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں ان میں سے زیادہ تر کا تعلق نوشہرہ، کوہاٹ اور بنوں کے علاقوں سے ہے۔ ایف آئی اے  حکام کے مطابق اس کام میں منظم گروہ کے ملوث ہونے کے امکانا ت ہیں۔