گھر بیٹھے بینک اکاؤنٹ کی بائیو میٹرک تصدیق، موبائل ایپلی کیشن متعارف

گھر بیٹھے بینک اکاؤنٹ کی بائیو میٹرک تصدیق، موبائل ایپلی کیشن متعارف
مذکورہ ایپلی کیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوگی، بینک کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے
اسٹیٹ بینک کے احکامات کے تحت اکاؤنٹس ہولڈروں کے لیے بائیو میٹرک کی تصدیق کی آخری تاریخ30 جون ہے

کراچی(صباح نیوز) بینک اکاؤنٹس کی گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے لیے بیشتر بینکوں نے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہیں، بائیومیٹرک کی تصدیق کی آخری تاریخ تیس جون ہے۔تفصیلات کے مطابق بینک صارفین کے لیے خوشخبری آگئی۔ بینک اکاونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کرانا بہت آسان ہوگیا۔ اب بینک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کرانے کے لیے بینک کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے بلکہ اکاؤنٹ ہولڈر گھر بیٹھے ہی اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرواسکے گا۔اس سلسلے میں بیشتر بینکوں نے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہیں۔ مذکورہ ایپلی کشن میں اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیلات نادرہ کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوتی ہیں اور وہ گھر بیٹھے ہی صارف کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق ہوجاتی ہے۔شہریوں نے بینکوں کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ مذکورہ اپیلکیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوگی، یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے احکامات کے تحت اکاؤنٹس ہولڈروں کے لیے بائیو میٹرک کی تصدیق کی آخری تاریخ تیس جون ہے۔