چند ماہ بعد عوام تمام ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے کرینگے،فواد چودھری

چند ماہ بعد عوام تمام ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے کرینگے،فواد چودھری
ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے،سوشل میڈیا پر پیغام

اسلام آباد(صباح نیوز)  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ  کیا کہ انشااللہ آئندہ چند ماہ بعد عوام تمام ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے کریں گے جس میں بس کے کرائے سے لے کر گاڑی خریدنے تک کا عمل شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ دعوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج موبائل فون کو کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے متبادل کے طور پر متعارف کرانا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے  ۔