PTCL. پی ٹی سی ایل وی -فون آزادی آفرکا دوبارہ اجراء

اسلام آباد ( خصو صی رپورٹ ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے پاکستان بھر میں اپنے وی-فون معزز صارفین کی سہولت کے پیش نظر’’ وی -فون آزادی آفر‘‘ کی دوبارہ پیشکش کی ہے۔
اس بارے میں پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے قوم کو پاکستان کے63ویں یوم آزادی کے موقع پر14اگست 2011میں پہلے پہل بطور گفٹ یہ پیشکش کی گئی تھی۔ جس کو دوبارہ نافذالعمل کیا جا رہا ہے۔دوسری بار وی -فون آزادی آفرایک سیٹ قیمت کے برابر فری بیلنس اب پیشکش میں موجود ہے۔اس کے بارے میں مزید بتایا گیا کہ وی -فون سیٹ کے حاصل کرنے پر ، معزز صارفین اب 30دنوں کیلئے ساقط 3600روپے کا فری بیلنس برائے 1900ایم ایچ زیڈ اور 4000روپے کا فری بیلنس 450ایم ایچ زیڈ پر حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔جن کو وہ آن نیٹ کالز (وی سے وی، وی سے پی ایس ٹی این، لوکل اور اندرون ملک)، انٹرنیٹ کیلئے اوردونوں آن نیٹ اور آف نیٹ ایس ایم ایس کیلئے زیر استعمال لا سکتے ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ(کمرشل) نوید سعید نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی دوبارہ وی فون آزادی آفر سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ معزز صارفین پی ٹی سی ایل کو قابل اعتماد آرگنائزیشن سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سب سے بڑا ڈبلیو ایل ایل کوریج رکھنے کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل وی-فون نے قابل ادائیگی قیمت پر لا محدود فری کالز کے ساتھ پری پیڈ اور پوسٹ پیڈپیکجز کی آفرز کر رکھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وی -فون کسٹمرز تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے سی ڈی ایم اے x1ٹیکنالوجی پر ایس ایم ایس کی سہولت نہایت ارزاں نرخوں پراور تمام نیٹ ورکس پر حاصل کر کے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ وائرلیس بزنس عمر خالد نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی سی ایل نے ہمیشہ لاجواب پیکجز اپنے صارفین کو مہیا کیے ہیں۔ اور اس آفر کا دوبارہ اجراء ہمارے صارفین کیلئے نہایت اہم اور خوشگوار تاثر کا باعث ہو گا۔