PTCL. پی ٹی سی ایل کے کسٹمر کیئر کے حوالے سے مزید موئثر اقدامات

اسلام آباد ( خصو صی رپورٹ) تکنیکی اور کوالٹی کیئر کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنے معزز صارفین کی سہولت کے پیش نظر موئثر اقدامات اٹھائے ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی سی ایل صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ولید ارشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے ہمیشہ معزز صارفین کے لیے اطمینان کے حصول سے اپنی ترقی اور کامیابی کو وابستہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے فوری ، صارف دوست اور بہترین سروسز فراہم کرنے کا چیلنج سمجھ کر نبھایا ہے۔
پریس ریلیز میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ صارفین کو آن لائن سہولت کی فراہمی کے عزم کے ساتھ پی ٹی سی ایل نے ہمہ وقت 24گھنٹوں اور ہفتہ بھر کے لیے ہیلپ لائن سروسز کی پیش کش کر رکھی ہے۔اس بارے میں بتایا گیا کہ کسٹمرز اپنے آرڈرز کی بکنگ/رجسٹریشن کیلئے 0800-80800پر، فون ڈائریکٹری کیلئے1217پر، اپنی شکایات کے اندراج کے لیے1218پر، معلومات و رہنمائی کیلئے 1236پر اور بلنگ ہیلپ لائن کیلئے1200پر کال کر سکتے ہیں۔ جہاں پر پیشہ ورانہ مہارت والا ، مستعد و تربیت یافتہ عملہ انہیں فوری توجہ دینے کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل نظر آئے گا۔اس بارے میں مزید بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل ویب سروسز پورٹل کو اضافی طور پر موئثر بنایا گیا ہے تاکہ معزز صارفین نہ صرف پی ٹی سی ایل کے بارے میں تمام تر معلومات حاصل کر سکیں بلکہ انہیں صارفین کی صف میں آنے میں بھی بے حد آسانی ہو۔اس کیلئے پی ٹی سی ایل نے اپنے کسٹمرز کو بل کی ادائیگی کے لیے ملک بھر میں نہایت مناسب مقامات پر پبلک کیش پیمنٹ مشینز(پی سی پی ایم)نصب کی ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی سی ایل کی پاکستان بھر میں پھیلی ہوئی ون سٹاپ شاپس کے فعال ہونے اور سہولیات کی فراہمی میں موئثر کردار ادا کرنے میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ اس کے لیے پروفیشنل کسٹمرز ریلیشنز کے شعبے میں سٹاف کو تربیت یافتہ بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔باقاعدگی کے ساتھ صارفین کے ساتھ برتاؤکے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کر کے اور اس کا تجزیہ کرتے ہوئے تجربات کی روشنی میں کسٹمر کیئر کو بہتر کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کمرشل نوید سعید نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی سی ایل نت نئی مصنوعات اور سروسز پر بہترین سہولیات اور کسٹمر کیئر کے اقدامات کو تقویت دینے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو سہولتیں بہم پہنچانے اور ان کی شکایات کے ازالے کیلئے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اور صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین ان سروسز سے استفادہ کریں اورسہولتوں کے حوالے سے باہمی فرق ملاحظہ کریں۔
مزید معلومات کے لیے پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹwww.ptcl.com.pkیا [email protected]پر لکھیں۔