آئی سی ٹی سیکورٹی گائیڈ لائنز ٹیلی کام

چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ڈاکٹر محمد یٰسین  نے  کہا کہ پی ٹی اے نے     ” آئی سی ٹی سیکورٹی گائیڈ لائنز ٹیلی کام، حکومت اور صارفین کیلئے صنعت کے معروف پلیئرز کے تعاون سے تیار کر لی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ کارروائی کی انجام دہی کیلئے تمام دستاویزات سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ طے کی گئیں ہیں ۔
چیئر مین نے کہا کہ انفارمیشن سیکورٹی کو آئی ٹی کے موثر نفاذ کے سلسلے میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہ بات بھی حوصلہ افزا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ عوام میں انفارمیشن سیکورٹی سے متعلق مزید شعور بیدار ہو رہا ہے اور اس حوالے سے ایشیاء دیگر تمام ریجنزکے مقابلے میں سب سے آگے ہے۔
میڈیا کے افراد سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر محمد یاسین نے کہا کہ تھری جی سے متعلق پالیسی سازی میں نمایاں پیش رف ہوئی ہے اور ہم اس پراڈکٹ کو متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سال کے وسط میں ہم تھری جیکو متعارف کرانے کے قابل ہو جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن سسٹم کو کئی ایک قسم کے خطرات کا سامنا ہے اور انفارمیشن سیکورٹی ماہرین مستقبل میں ہر قسم کے خطرات سے مقابلے کیلئے تیار بلکہ اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے افراد اور اداروں کے آئی ٹی پر بے پناہ انحصار اور استحکام کیلئے معیاری انفارمیشن سیکورٹی پر وسیجرز اور ٹیکنیکس کے استعمال پر نہ صرف زور دیا بلکہ اس سلسلے میں انہیں اپنے عملے کی تربیت اور آگاہی کیلئے ترجیحی اقدامات کی بھی تلقین کی ۔