PAKISTAN MOBILE USER پاکستان: موبائل فون استعمال کرنے والا ایشیاء کا پانچواں بڑا ملک

پاکستان: موبائل فون استعمال کرنے والا ایشیاء کا پانچواں بڑا ملک

دنیا بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والی کی مجموعی تعداد 5ارب تک پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان میں اس وقت 10کروڑ سے زائد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث پاکستان ،موبائل فون استعمال کرنے والا ایشیاء کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک گزشتہ 11ماہ کے عرصے میں ایک ارب نئے کنکشن جاری کئے گئے ہیں۔ جون 2010ء تک چین اور بھارت میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد دنیا بھر کی مجموعی تعداد کا 47فیصد تھی۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی کل تعداد 10کروڑ 31لاکھ ہو چکی ہے جس کے باعث پاکستان دنیا بھر میں نویں جبکہ ایشیاء میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون کی تیز رفتار ترقی کی بنیادی وجہ مسابقت کا رجحان اورریٹس سستا ہونا ہے ۔ آئی ٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون کے استعمال سے عام آدمی کے رہن سہن میں بہت تبدیلی آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روز بروز اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔