پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کو زبردست تیزی کا رجحان …کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد عبور

کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیزی کا رجحان رہاجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور77.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا ،تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب26ارب33کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 12.89فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں گرمجوشی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ تیز ی رہی۔دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا اور انڈیکس 43321پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں43300کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس483.72 پوائنٹس کے اضافے سے30254.30 پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس358.52پوائنٹس کے اضافے سے18088.67پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے320کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 76میں کمی اور17کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب75ارب18کروڑ31لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب1ارب51کروڑ47لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںآئی لینڈ ٹیکسٹائیل108.50روپے کے اضافے سے1596.50روپے اورفلپ موریس 39.98روپے کے اضافے سے1489.99روپے ہوگئی جب کہ خیبر ٹوبیکو12.04روپے کی کمی سے400.62روپے اوراوٹسوکا پاک11.50روپے کی کمی سے300روپے ہوگئی۔