:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

کراچی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

کراچی(ویب ڈیسک )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.65روپے سے کم ہو کر158.40روپے اور قیمت فروخت158.70روپے سے کم ہو کر 158.50روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 158.20روپے سے کم ہو کر158روپے اور قیمت فروخت 158.60روپے سے کم ہو کر158.30روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 184.50روپے سے کم ہو کر184روپے اور قیمت فروخت186.30روپے سے کم ہو کر186روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 207روپے اور قیمت فروخت209روپے پر بدستور برقرار رہی ۔