وسیع اقسام کی ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

کراچی:ویسٹرن ڈیجیٹل کارپوریشن کانئی وسیع اقسام کی ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک )عالمی سطح پر قائدانہ کردار کی حامل ڈیٹا انفراسٹرکچر کمپنی ویسٹرن ڈیجیٹل کارپوریشن نے ملکی مارکیٹ میں اپنے عزم کو تقویت بخشنے کے ساتھ اپنی نئی وسیع اقسام کی ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مصنوعات پاکستان میں ویسٹرن ڈیجیٹل کے موجودہ پورٹ فولیو میں وسعت لانے کے لئے موجود ہیں اور مقامی صارفین کو ڈبلیو ڈی اور سان ڈسک برانڈ کی وسیع اقسام کی مصنوعات بشمول چار گنا تیزرفتار این وی ایم ای انٹرنل ایس ایس ڈی (NVMe internal SSD) کی رسائی فراہم ہوگی ۔ اس حوالے سے ان جدید مصنوعات کو متعارف کرانے کے لئے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ورچوئل پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ ویسٹرن ڈیجیٹل کی وسیع مصنوعات میں شامل سان ڈسک کی موبائل اسٹوریج سہولیات کے پورٹ فولیو میں آئی ایکسپانڈ (iXpand) فلیش ڈرائیو، سان ڈسک الٹرا ڈوئل ڈرائیو ، مائیکرو ایس ڈی کارڈز (سان ڈسک ایکسٹریم اور سان ڈسک ایکسٹریم پی آر او) جیسی جدید ترین اسٹوریج ڈیوائسز موجود ہیں۔