کراچی :اسٹا ک مارکیٹ میں شدید مندی کی لپیٹ میں رہی

کراچی (ویب ڈیسک)

کے ایس ای100 انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے998پوائنٹس کی کمی سے3972پوائنٹس کی سطح پر آگیا

پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پیر کو شدید مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100 انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے998پوائنٹس کی کمی سے3972پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے رجحان کے باعث89.20فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 2کھرب5ارب82کروڑ34لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 17.60فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان رہاجس کی شدت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی اور مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 39ہزار اور38ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے38864پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 39ہزار کی نفسیاتی حد تو بحال ہوگئی لیکن مندی آخر تک جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 998.36پوائنٹس کی کمی سے39072.47پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30انڈیکس 392.91پوائنٹس کی کمی سے 16586.49پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 780.14پوائنٹس کی کمی سے27794.70پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ372میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 75کھرب38ارب 63کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر73کھرب 32ارب 80کروڑ70لاکھ روپے رہ گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائل18.50روپے کے اضافے اور اے کے ڈی کیپٹل 7.59روپے کے اضافے سے110روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو 226روپے اور نیسلے پاکستان 90.01روپے کی کمی سے بالترتیب 2834روپے اور6600روپے ہوگئی ۔