پاکستان میں احتساب تیز ہونے کا امکان..120 احتساب عدالتو ن کا قیام عمل میں آجائے گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)
پاکستان میں احتساب کا عمل اکتوبر 2020 میں تیز ہونے کا امکان ہے اسلام آباد کے با خبر حلقوں کے مطابق وزارت قانون سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں احتساب عدالتوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔قیام عمل میں آجائے گاا گلے چاار ہفتوں میں 60 عدالتون کا قیام عمل میں آجائے گا۔جبکہ نومبر میں مزید  60عدالتون پر کام مکمل ہوجائیگا۔ اس طرح احتساب کے مقدمات پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔اور اگلے دو سے تین ماہ میں اھم فیصلے متوقع ہیں۔ان عدالتون میں ججز کی تقرری چاروں صوبوں کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحباں سے مشاورت سے کی جارہی ہیں۔یاد رہے پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم جاری کیا تھا کہ 120 احتساب عدالتیں قائم کی جائیں تاکہ کرپشن اور بدعنوانی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا سکے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے اس سلسلہ میں معاشی اور اقتصادی رکاوٹوں کا جواز بنا کر عدالتوں کے قیام سے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔