موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اور اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار

موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اور اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار

تمام ٹیلی کام صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور عوام 5اکتوبر تک اپنے تاثرات جمع کراسکتے ہیں،پی ٹی اے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )موبائل فون سیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری و اسمبلنگ کے فروغ اور ان کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 جون، 2020کو جاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ اتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ٹیلی کام صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور عوام کو لنک https://www.pta.gov.pk/en/media-center/single-media/draft-mobile-device-manufacturing-regulations–authorization-140920پر دستیاب ڈرافٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔عوام  [email protected]پر ای میل کے ذریعے بھی  5 اکتوبر 2020 تک اپنے تاثرات جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پی ٹی اے کم، درمیانے اور اعلی معیار کے اسمارٹ فونز کی ملکی سطح پر تیاری کے لئے کوشاں ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فون سیٹوں کی تیاری میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔