احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پورٹل کااجرا …تعلیمی سال 21-2020 کیلئے وظائف کی درخواستیں

حکومت کا احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پورٹل کااجرا

تعلیمی سال 21-2020 کیلئے وظائف کی درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی

ملک کی 119 سرکاری جامعات میں چار یا پانچ سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام کے تمام طلبہ وظائف کیلئے درخواست دے سکتے ہیں،ثانیہ نشتر

پروگرام میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سرکاری جامعات شامل

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پورٹل کااجرا کیا ہے جس کے ذریعے تعلیمی سال 21-2020 کیلئے وظائف کی درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔ غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ پورٹل اگلے ماہ کی 30 تاریخ تک فعال رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 119 سرکاری جامعات میں چار یا پانچ سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام کے تمام طلبہ وظائف کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ جس طالب علم کے خاندان کی آمدن 45 ہزار سے کم ہے احساس سکالر شپ کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس سکالر شپ میں سو فیصد ٹیوشن فیس اور چار ہزار روپے ماہانہ مالی امداد شامل ہے۔ پروگرام میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سرکاری جامعات شامل ہیں