سائبر حملہ…بلنگ کے نظام سمیت کے-الیکٹرک کا سسٹم ہیک، تاوان کا مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے-الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا جس کے باعث صارفین کی بلنگ کے نظام سمیت پورا سسٹم متاثر ہوگیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ہیکرز نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز ہیک کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا ہیکرز کی جانب سے انکرپٹ کرلیا گیا۔

ہیکرز نے کمپنی سے ڈیٹا کی واپسی کے لیے تاوان کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کے-الیکٹرک کے ہیک کیے گئے کمپیوٹرز پر ڈارک ویب پر رابطے کے پیغامات بھی چھوڑے گئے ہیں۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر حملے میں کے-الیکٹرک کے ونڈوز کمپیوٹرز اور بیک اپ متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیکنگ سے انکرپٹ کیا گیا ڈیٹا قابلِ استعمال نہیں رہا۔

کے-الیکٹرک کی بلنگ کا نظام بھی ہیکنگ سے متاثر ہوا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بینکس سے رابطوں کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے خریدا گیا سافٹ ویئر بھی ہیکنگ سے متاثر ہوگیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.