دنیا کی 1500بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب

کراچی :دنیا بھرکی 1500بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب

کراچی(ویب ڈیسک )دنیا بھرکی 1500بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔سال 2021 کیلئے عالمی یونی ورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔93ممالک کی 1500 بہترین یونی ورسٹیوں کواس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی رینکنگ میں شامل ہیں۔رینکنگ میں آکسفورڈ،اسٹینڈ فورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹی بالترتیب پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی پہلی 500 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا پائی البتہ 600 بہترین یونیورسٹیوں میں عبدالولی خان اور قائداعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔اس کے علاوہ کامسیٹس،ایگریکلچریونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بھی اس فہرست میں شامل ہے۔لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بھی فہرست میں موجودہے۔یونیورسٹی آف پشاور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراوریوای ٹی لاہورکے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،پیرمہرعلی شاہ ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی،پنجاب یونیورسٹی لاہوراور سرگودھا یونیورسٹی بھی 1500 یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہیں۔یونیورسٹی آف ویٹرنی اینڈ اینمل سائنسز بھی اسی فہرست کا حصہ ہے۔رینکنگ کے لیے مختلف جامعات کی ایک کروڑ 30 لاکھ ریسرچ پیپرز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

#/S