کراچی میں طوفانی بارش،   موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

 کراچی میں طوفانی بارش،   موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرمیں ایندھن ختم ہوگیا ہے ، بارش سے بعض موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچا اور سوئچ رومز متاثر ہوئے۔۔انڈسٹری ذرائع

کراچی(ویب ڈیسک )شہر قائد میں طوفانی بارش کے باعث  بجلی کی معطلی سے  موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہے ، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرمیں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، جہاں شہر میں 24گھنٹے سے زائد بجلی کی فراہمی معطل ہے، وہی موبائل ٹاورزکوبھی بجلی نہیں مل رہی ۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرمیں ایندھن ختم ہوگیا ہے ، بارش سے بعض موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچا اور سوئچ رومز متاثر ہوئے۔سیلاب سے زیر زمین فائبرآپٹک بھی خراب ہوگئی ، جس کے باعث انٹرنیٹ وائی فائی سروس اور موبائل سروسز متاثر ہے، موبائل سروسز متاثر  ہونے سے  لوگوں کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خیال رہے شہر میں کیالیکٹرک کے 70 سے زائد کیبل فالٹس سمیت درجنوں فیڈرز،پی ایم ٹیز ٹرپ ہوگئی ہے ، نشیبی علاقوں میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشنز میں پانی داخل ہوگیا ، جس سے بیشتر علاقوں میں ترسیل معطل ہے۔نارتھ کراچی،گارڈن،ایف بی ایریا گرڈاسٹیشن ، بن قاسم ،گڈاپ،ڈیفنس کے گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہمی معطل ہے۔

#/S