پی ٹی اے کایوٹیوب سے رابطہ، غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی اور نفرت انگیز تقاریر کو فوری ہٹا نے کی ہدایت

پی ٹی اے کایوٹیوب سے رابطہ، غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا نے کی ہدایت
یوٹیوب پر نامناسب ،غیر اخلاقی،فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد پر ہدایات جاری کی گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا ئے۔ پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب پر موجود نامناسب / غیر اخلاقی / فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد کی موجودگی کی بدولت یہ ہدایات جاری کی گئیں ۔ پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس  طرح کا مواد اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلانے سے روکنے کے لئے یوٹیوب سے رابطہ کیا۔ اس کے علاوہ ، پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لئے ایک مثر اور اعتدال پسند حکمت عملی اختیار کرے تاکہ پاکستان میں اس طرح کے مواد تک رسائی کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے اور  حذف کرنے کے حوالے سے بھی  اقدامات کئے جا سکیں۔
#/S

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.