سول میڈیا پر نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میںسیوریج،پینے کے پانی اوردیگر مسائل کرنے کیلئے 13ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سمندری آئی ٹی کیمپس کا سنگ بنیاد،لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کا افتتاح

وزیراعلیٰ کی سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں،کمشنراورآر پی او کی بریفنگ

فیصل آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلدیاتی اداروں کے منجمدفنڈز کی بحال کردیئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے فیصل آبادکیلئے 13ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اورویڈیو پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز فیصل آباد کا تفصیلی دور ہ کیا اورآمدکے فوراً بعد لائل پور آرٹ اینڈکرافٹ گیلری کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے چناب کلب چوک میں لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کی تختی کی نقاب کشائی کی اور لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کے مختلف شعبے دیکھے۔لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری میں قیدیوں کی بنائی ہوئی دستکاریوںکی نمائش کی گئی ۔ آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری میںمقامی طورپرتیار کردہ روایتی ملبوسات بھی رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے آرٹ کے نمونوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیااورمقامی طورپر قالین کے نمونے بھی دیکھے۔۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میںخصوصی اجلاس منعقد ہوا اور محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرپی او فیصل آباد نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اورویڈیو شیئر کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔محرم الحرام کی سکیورٹی میںکسی قسم کی غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں ۔محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے ۔متعلقہ منسٹرز اپنے علاقے میں مجالس اورجلوس کی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ نے مجالس اورجلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ماسک اورسماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کیا جائے ۔ قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سمندری آئی ٹی سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سمندری میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا آئی ٹی سب کیمپس ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ نے تختی کی نقاب کشائی کر کے سمندری آئی ٹی سب کیمپس کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ خواہش ہے پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم ہو۔نوجوانوں کیلئے ہائر ایجوکیشن کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں ۔صوبائی وزراء حافظ ممتاز احمد،اجمل چیمہ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن اینڈ انفراسٹرکچر،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،فیصل آباد کے کمشنر ،آر پی اواوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسرکٹ ہاؤس فیصل آباد سے سول لائنز کے قریب جنرل سٹور پر اچانک پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سٹور میں اشیاء ضروریہ کے نرخ کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے آٹے کے 20کلو تھیلے کے نرخ دریافت کیے ۔وزیراعلیٰ نے جنرل سٹور پر موجود چینی کی قیمت بھی چیک کی۔وزیراعلیٰ نے دالوں اوردیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔دوکاندار نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اچانک اپنے سٹور پر دیکھ کر خوشی ہوئی۔اشیاء حکومت کے مقررکردہ نرخ پر بیچ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں آٹا چینی اوردیگر اشیاء کے نرخ خود چیک کروں گا۔آج فیصل آباد آیا ہوں ،کل کسی اورشہر میں جا کر نرخ چیک کرسکتا ہوں ۔